اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
پیر

24 ستمبر 2018

7:02:39 PM
910424

روس نے آئندہ دو ہفتے میں شام کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سے لیس کرنے کا کیا اعلان

حکومت روس نے آئندہ دو ہفتے میں شام میں ایس تھری ہنڈریڈ میزائل پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  روسی وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے کہا ہے کہ ہم نے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور توقع ہے کہ یہ سسٹم پندرہ دن کے اندر شام پہنچا دیا جائے گا۔
سرگئی شویگوف نے کہا کہ یہ دفاعی نظام دو سو پچالس کلو میٹر تک مار کرنے اور دشمن کے اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی تنصب سے شامی فوج کی دفاعی توانائی میں بھی اضافہ ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے یہ ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ ہفتے شام کے صوبے لاذقیہ پر اسرائیل کی فضائی جارحیت کے دوران ایک روسی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پندرہ روسی شہری مارے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲