اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : پاکستانی ذرائع
جمعہ

21 ستمبر 2018

2:57:35 PM
909982

پاکستانی وزیر اعظم: واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےکربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حق وباطل کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے دین کی حفاظت و حرمت کے لیے معرکہ کربلا میں پیش کی، واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، استقامت حق کا حصول ہی وہ مشن ہے جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ آج کا دِن ہمیں نواسہ رسول (ص) اور جگر گوشہ بتول (ص) کے عظیم افکار و اعمال کی یاد دلاتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے حضرت امام حسین ؓ نے اپنی لازوال قربانی سے یہ ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے ثابت قدمی اور استقامت کی یہی مثال ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ادھر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کےموقع پر کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

.......

/169