اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : islamtimes
جمعہ

14 ستمبر 2018

9:42:23 PM
909266

پاکستان میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیلات کا اعلان

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9 اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169