اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعہ

31 اگست 2018

6:07:34 PM
907593

امریکی فوج کا شام سے انخلاء لازمی اور ضروری: روس

روس نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا لازمی اور ضروری ہے اس درمیان بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے نے دہشت گردوں اور تخریبی عناصر کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانف نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکی فوجیوں کے شام سے نکل جانے کے بعد دریائے فرات کے مشرقی علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہونا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی قابل قبول نہیں ہے  -  روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی سبب یا مقصد واضح نہیں ہے - دریائے فرات کے مشرقی علاقے شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق اور صوبہ حسکہ کے جنوب میں واقع ہیں - اس درمیان روسی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے نے ایک فوجی مشق انجام دی ہے - خبروں کے مطابق  اس ایک روز ہ فوجی مشق میں دہشت گردوں اور تخریبی عناصر کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی تمرین کی گئی - روسی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی -

پچھلے دنوں شام پر حملہ کرنے پر مبنی امریکی دھمکیوں کے بعد روس نے شام کے ساحلوں کے قریب بحیرہ روم میں اپنی بحریہ کی صف بندی کردی ہے اور کہا ہے کہ روس کے مزید دس بحری جنگی جہاز آئندہ چند دنوں میں اس آبی علاقے میں پہنچ جائیں گے- روس کے فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کا ساتھ دینا ہے - امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار چودہ میں داعش کے خلاف نام نہاد جنگ کا جھوٹا بہانہ بناکر ایک اتحاد تشکیل دیا تھا - امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف اس نام نہاد اتحاد نے شام اور عراق میں بے شمار عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲