اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
ہفتہ

4 اگست 2018

7:01:08 AM
904196

چین و یورپ کا ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان

چین اور یورپ نے ایک بار پھرایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔ اس موقع پر

فیڈریکاموگرینی نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نے سنگاپور میں آسیان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے.

اس موقع پر فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران جوہری معاہدے کو جاری رکھنے میں پورے خطے سمیت دنیا کا بھی فائدہ ہے اور اس کو مناسب طریقہ کار کے ذریعے برقرار رکھا جا سکتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲