اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
ہفتہ

28 جولائی 2018

5:57:49 PM
903420

ایران جوہری معاہدہ محفوظ رکھنے کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت: روس

روس نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدرولادیمیر پوتین نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ 5 رکنی تنظیم بریکس اجلاس کے اختتام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک اچھااور بہترین عالمی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے.

روس کے صدرنے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ صرف ایران اور امریکہ تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق دوسرے ممالک بشمول یورپی فریقین سے بھی ہے.

ولادیمیر پوتین نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے سے متعلق ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پر مشاورت اور مذاکرات ضروری ہیں لہذا ان مسائل کو صرف ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا.

انہوں نے امریکہ کی دوسرے ممالک کے خلاف پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ امریکہ کی بڑی اسٹریٹیجک غلطی ہے جس سے امریکی ساکھ اور ڈالر کو نقصان پہنچ رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲