اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعرات

26 جولائی 2018

5:09:42 PM
903184

چین نے امریکہ کو اس کی خودسرانہ پالیسیوں کے بابت خبردار کیا

چین کے صدر نے امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں اور چین کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ میں شدت کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے صدر شی جین پنگ نے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں بریکس کے سربراہی اجلاس میں تقریر کے دوران امریکا کی توسیع پسندانہ اور خود سرانہ پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور یہ رویّہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ امریکا کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں ہے اور اس قسم کی پالیسیوں کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے بریکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ چندقطبی نظام کی حمایت کرکے امریکا کی یک قطبی پالیسی کی مخالفت کریں۔ بریکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ آٹھ مارچ دوہزار اٹھارہ سے شروع ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲