اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urduirib
بدھ

4 جولائی 2018

11:36:27 AM
900426

ملائیشیا کے سابق وزیر اعطم کی گرفتاری + تصاویر

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر پر چھاپے کے دوران دو سو تہتّر ملین ڈالر کے اثاثے برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا جن میں بارہ ہزار سے زائد زیورات، چار سو تئیس مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے دو سو چونتیس چشمے اور پانچ سو سڑسٹھ ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کے مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169