اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

3 جولائی 2018

6:49:58 PM
900317

چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا

انہوں نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط اور تعاون کو بین الاقوامی قوانین کے حدود میں جاری رکھے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان 'لو کھانگ' نے کہا ہے کہ چینی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے خلاف ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ نہیں دیں گے.
انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ایران اور چین دو دوست ممالک ہیں اور دونوں ممالک اچھے روابط رکھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط اور تعاون کو بین الاقوامی قوانین کے حدود میں جاری رکھے گا.

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم کوئی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور سمجھتے ہیں کہ ایران سمیت دنیا کے آزاد ممالک کی سالمیت اور ان کے جغرافیائی حدود کا احترام ہر صورت میں ہونی چاہیئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲