اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : nawaiwaqt
پیر

2 جولائی 2018

11:55:46 AM
900106

چوراسی سالہ جاپانی شہنشاہ بیمار

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو نے بیماری کی وجہ سے اپنی مصروفیات ترک کر دی ہیں، چوراسی سالہ بادشاہ اگلے برس تیس اپریل کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔شاہی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہنشاہ آکی ہیٹو کے دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث ان پر نیند کا غلبہ رہتا ہے، سر چکراتا ہے اور متلی ہوتی ہے۔ان کی صحت کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، گزشتہ برس جاپانی پارلیمنٹ نے شہنشاہ آکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کی درخواست منظور کر لی تھی۔ جاپانی روایت کے مطابق بادشاہ تخت سے دستبردار نہیں ہو سکتا. گزشتہ دو سو برس میں دوسری بار کوئی بادشاہ تخت سے دستبردار ہو گا. ان کی جگہ اٹھاون سالہ ولی عہد ناروہیٹو بادشاہ بنیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169