اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تسنیم نیوز
جمعہ

29 جون 2018

6:47:36 PM
899708

چین کا ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا اعلان

چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ماو چھاو شو کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے جوہری معاہدے کے تمام فریقین کے ساتھ تعمیری تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا اصل مقصد اس عالمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کی ہے اور اس کے حوالے سے عالمی سطح پر تخفیف جوہری ھتھیار کے عمل اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کرتا رہے گا.

چینی مندوب نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ چند فریقین کے درمیان موثر سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے اس کے علاوہ ایران جوہری معاہدے کی قرارداد دنیا اور خطے میں اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک واضح مثال ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲