اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
ہفتہ

16 جون 2018

2:57:31 PM
897761

امریکہ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا آغاز کر دیا

چین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے چین سے 50 ارب ڈالر کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کر کے پہلی گولی چلائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ چین کی وزارت تجارت کے مطابق امریکا نے پہلے سے اپنا ذہن تبدیل کر رکھا تھا اور اب انہوں نے تجارتی جنگ شروع کر دی ہے۔

چین کی حکومت کا کہنا ہے امریکی ٹیکسز کے جواب میں واشنگٹن کی تقریباً 1100 اشیاء پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جس میں چین کی ایرو اسپیس، روبوٹکس، مینو فیکچرنگ اور آٹو انڈسٹری شامل ہوں گی۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے قومی مفاد، گلوبلائزیشن اور دنیا کے تجارتی نظام کے لیے چین اس قسم کے اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

چین کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی امریکی درآمدی اشیاء پر ٹیکس نافذ کریں گے جس کی شدت امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکسوں کے برابر ہو گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین نے جوابی اقدام کیا تو مزید ٹیکس نافذ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲