اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

4 جون 2018

2:59:34 PM
896232

امام خمینی (رہ) کی 29 ویں برسی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کے عظيم اجتماع سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کی 29 ویں برسی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کے عظيم اجتماع سے خطاب میں حضرت علی علیہ السلام کو حق اور حقیقی اسلام کا معیارقراردیتے ہوئےحضرت امام خمینی (رہ) کو ان کی شجاعت، استقامت ، پائداری ،صبر اور مظلوموں کے ساتھ ہمدردی جیسی صفات کامظہر قراردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کی 29 ویں برسی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کے عظيم اجتماع سے خطاب میں حضرت علی علیہ السلام کو حق اور حقیقی اسلام کا معیارقراردیتے ہوئےحضرت امام خمینی (رہ) کو ان کی شجاعت، استقامت ، پائداری ،صبر اور مظلوموں کے ساتھ ہمدردی جیسی صفات کا مظہر قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جس طرح حضرت علی علیہ السلام نے 2 ممتاز صحابیوں کی ناحق بات کو تسلیم نہیں کیا اور ان کی ناحق بات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی اسی طرح اپنے ایک ممتاز شاگرد اور صحابی کی غلط حرکتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) شجاعت ، استقامت اور مظلوموں کے ساتھ ہمدردی میں اپنے جد بزرگوار حضرت علی علیہ السلام کی راہ پر گامزن رہےجس طرح حضرت علی علیہ السلام نے ظالموں اور ستمگروں کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح ان کے فرزند حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی عالمی سامراجی اور ظالم طاقتوں کا استقامت اور پائداری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

رہبر معظم نے فرمایا: ہم ہر سال حضرت امام خمینی (رہ) کی عظیم بلندیوں کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اس اسلام کو دوبارہ حیات عطا کی جو نبی کریم (ص) ، حضرت علی (ع) امام حسین (ع) اور اہلبیت (ع) کا اسلام ہے۔

.......

/169