اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
بدھ

30 مئی 2018

6:13:04 PM
895625

ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا امریکا کا مقصد ایران سے محاذ آرائی تھا

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا تھا وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا - ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے جو محاذ آرائی چاہتا تھا اس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی - روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے  بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے - ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد پایا جاتا ہے - انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھونس و دھمکی کی زبان کامیاب نہیں ہوسکتی اور اس روش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲