اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بر صغیر کی معروف شخصیت مرحوم علامہ ذیشان حیدر جوادی کے چھوٹے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید احسان حیدر جوادی اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف انتقال کر گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مولانا کو ایسے حال میں دل کی تکلیف ہوئی کہ آپ بمبئی کی حیدری مسجد میں مجلس عزا سے خطاب کر رہے تھے۔
مولانا احسان حیدر جوادی کا سکتہ قلبی کی وجہ سے اچانک انتقال ہندوستان کی ملت تشیع کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور ایک عظیم صدمہ ہے۔
خیال رہے کہ مرحوم کے والد محترم علامہ ذیشان حیدر جوادی بھی دس محرم الحرام کو مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔
خدا مرحوم کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ اس عظیم سانحہ پر مرحوم کے جملہ لواحقین کو تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
29 مئی 2018 - 19:17
News ID: 895502

علامہ ذیشان حیدر جوادی کے چھوٹے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید احسان حیدر جوادی اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔