اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
اتوار

13 مئی 2018

1:49:26 PM
893274

انڈونیشیا کے تین گرجا گھروں پر دھشتگردانہ حملہ، درجنوں ہلاک اور زخمی

انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے تین گرجا گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں نو افراد ہلاک اور بیالیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں گرجا گھروں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق بیالیس افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 2 پولیس افسر بھی شامی ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ صبح سات بجے ہوا جس میں سانتا ماریا کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا گیا، دوسرا دھماکہ انڈونیشین کرسچن چرچ اور تیسرا پینٹی کوسٹ سینٹرل چرچ میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے خودکش تھے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کہ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے داعش سے متاثرہ انتہا پسند گروپ نے کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲