اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ایرنا نیوز
ہفتہ

5 مئی 2018

6:30:59 PM
892197

ایران تعلیمی اور سائنسی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرا ہے: روسی ایلچی

روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی اور تعلیمی میدان میں ایک طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحیرہ کیسپین کی ریاستوں کے درمیان تعاون کے امور سے متعلق روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی اور تعلیمی میدان میں ایک طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے.

یہ بات ایران کے دورے پر آئے ہوئے 'رمضان عبدالطیف' نے ہفتہ کے روز ایرانی وزیر سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی 'منصور غلامی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے روسی فیڈریشن کی جانب سے تعلیم اور سائنس کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کی اچھی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں.

عبدالطیف نے مزید کہا کہ دورہ ایران کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور سائنسی شعبوں میں تعاون کی توسیع پر مذاکرات کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلیمی اور سائنسی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بہت سی صلاحیتیں موجود ہے جس حوالے سے کاکاسس یونیورسٹی میں ایک مشترکہ تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

انہوں نے روسی یونیورسٹیوں میں لاکھوں ایرانی طلباء کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کے کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے.

روسی ایلچی نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اساتذہ اور طلباء کے تبادلے کے لئے تیار ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲