اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعہ

4 مئی 2018

3:43:57 PM
892017

امریکہ کا شام میں دھشتگرد پالنے کا مقصد شام کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے: روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ شام کے حصے بخرے کرنے کی غرض سے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز ایجنسی تاس کے مطابق سوچی شہر میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ امریکہ شام کے شہر التنف اور الرکبان میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قرار دادوں کے تحت ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔روسی وزیر خارجہ نے ماسکو کے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات بھی کھل کر کہی کہ امریکہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس ملک کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲