اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

27 اپریل 2018

6:15:15 PM
891134

شمالی اور جنوبی کوریاؤں کے صدور کی تاریخی ملاقات

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے ملاقات کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے ملاقات کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ شمالی و جنوبی کورین صدور کی ملاقات سرحدی علاقے پنمن جم میں ہوئی، اس موقع پر شمالی کورین صدر کم جونگ ان نے پیدل سرحد عبور کی جبکہ جنوبی کورین صدر نے اپنے ہم منصب کا آگے بڑھ کر استقبال کیا، اس موقع پر شمالی کورین وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کوریائی ملکوں کے سربراہوں کے درمیان 65 برس بعد ہونے والی ملاقات کے بعد دنیا میں بڑھتے ہوئے تیسری عالمی جنگ کے خطرات میں کمی آئی جبکہ امریکہ سمیت دنیا بھر نے اس ملاقات کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

کم جونگ ان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے ”اب ایک نئی تاریخ شروع ہورہی ہے اور امن کا دور شروع ہو رہا ہے“۔ جنوبی کوریا کے صدر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں جرات مندانہ امن سمجھوتہ طے پا جائے گا، جو خطے کے لوگوں اور امن کے خواہشمندوں کے لیے تحفہ ہوگا، اس ملاقات میں اہم معاہدوں کی امید ہے۔ واضح رہے کہ کم جانگ ان 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد جنوبی کوریا کی سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں۔

........

/169