اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ایرنا نیوز
پیر

16 اپریل 2018

4:52:10 PM
889632

امریکہ دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے: روسی اسپیکر

روسی پارلیمنٹ (دوما) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے مغربی اتحادی دنیا کو جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام پر حالیہ امریکی حملوں کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپی ممالک کو بھی جنگ کے لئے اکسارہا ہے جس کے خوفناک نتایج ہوں گے.
جنگی جنون میں مبتلا امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ امریکہ کو اس راستے پر لگام دیں.
روسی پارلیمنٹ(دوما) کے سپیکر نے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام کی وجہ سے دہشت گردوں کو حوصلہ مل رہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں دہشت گردوں کو مزید تقویت مل رہی ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲