اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : express
بدھ

28 مارچ 2018

2:57:35 PM
887290

شمالی کوریا کے صدر کی چینی صدر سے ملاقات

شمالی کوریا نے صدرکم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے صدرکم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کے چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کم جونگ اُن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔

ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکہ ان کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دیں اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کریں تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

ادھر شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے بھی چینی صدرکو دورہ شمالی کوریا کی دعوت دی گئی جو قبول کرلی گئی۔واضح رہے کہ سربراہ شمالی کوریا کا 2011 میں برسراقتدارآنے کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہے۔

.......

/169