جاثیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے قدس منتقلی کی تاریخ کے اعلان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام فلسطین- اسرائیل صلح کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہو گا اور اس سے علاقے میں مزید انتشار پیدا ہو گا۔
خیال رہے کہ ملائیشیا ہمیشہ سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائی جانی والی مشکلات کے حل کا خواہاں رہا ہے۔
ملائیشیا کی حکومت نے اس بیان کے ذریعے دیگر ممالک کو بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے تعاون کی دعوت دی ہے۔