اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
جمعہ

26 جنوری 2018

1:30:45 PM
879275

جنوبی کوریا میں اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم سےکم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم سےکم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ عملے نے اسپتال کی عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 کے قریب مریض موجود تھے تاہم آگ بجھانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آسکیں گی لہذا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

.......

/169