اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ایرنا نیوز
بدھ

17 جنوری 2018

5:32:46 PM
877917

چین کی اقوام متحدہ میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے مزید کہا کہ چین نے متعدد بار سلامتی کونسل میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین نے اقوام متحدہ میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی ایک بار پھر مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے.

یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے سفیر 'وو ہیتاؤ' (Wu Haitao) نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ چین نے متعدد بار سلامتی کونسل میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں.

انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر دو چینی شہریوں پر پابندی عائد ہونے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات ہونی چاہئیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے جوہری معاہدے کے حوالے سے آخری بار ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے ایران سے متعلق جوہری پابندیوں کو معطل کردیا.

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے یکطرفہ اور غیرمنصفانہ رویے کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور میزائل پروگرام کو بہانہ بنا کر 14 ایرانی شخصیات اور کمپنیوں بالخصوص بعض غیرملکی شہریوں پر پابندی لگادی.

ڈونلڈ ٹرمپ جس نے دو مرتبہ ایٹمی سمجھوتے کی توثیق کی ہے اس بار بھی اس معاہدے کی مخالفت کے باوجود ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲