اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

13 جنوری 2018

6:23:35 PM
877271

پرزور عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد

شیخ زکزاکی کو آخرکار طبی معائنہ کروانے کی اجازت مل گئی+ تصاویر

موصوف اس حالت میں کہ عصا ہاتھ میں تھا اور گردن پر پٹی بندھی ہوئی تھی کو کال کوٹھری سے باہر نکال کر انہیں اس ملک کے دار الحکومت ابوجا کے ہسپتال میں طبی معاینہ کے لئے لے جایا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کہ جو دو سال سے غیر قانونی طور پر نائیجیرین فوج کے زیر حراست ہیں، کو آج بروز ۱۳ جنوری ۲۰۱۸ کو نامہ نگاروں کے درمیان حاضر کیا گیا۔
موصوف اس حالت میں کہ عصا ہاتھ میں تھا اور گردن پر پٹی بندھی ہوئی تھی کو کال کوٹھری سے باہر نکال کر انہیں اس ملک کے دار الحکومت ابوجا کے ہسپتال میں طبی معاینہ کے لئے لے جایا گیا جبکہ اس دوران نامہ نگاروں سے چند جملے انہوں نے گفتگو بھی کی۔

.


شیخ زکزاکی نے نامہ نگاروں سے کہا: میں ابھی زندہ ہوں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں شکرگزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: مجھے آج اجازت ملی ہے کہ میں ڈاکٹر کو چیک اپ کروا سکوں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن نے اپنی مختصر گفتگو میں نائیجیریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت جاری رکھی۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ زکزاکی کو طبی معائنہ کی اجازت گزشتہ روز لوگوں کے وسیع پیمانے پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے بعد ملی ہے۔
خیال رہے کہ دسمبر ۲۰۱۵ کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر ایک مذہبی تقریب کے دوران حملہ کر کے ایک ہزار کے قریب شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جبکہ شیخ زکزاکی کے ایک بیٹے کو شہید کئے جانے کے بعد شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاحال موصوف غیر قانونی طور پر فوج کے زیر حراست میں تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲