اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
منگل

9 جنوری 2018

12:41:19 PM
876537

مخالفین کی سازشی سیاست ناکام؛ دونوں کوریاؤں کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مشترکہ سرحدی علاقے پنمونجم میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح شروع ہوئے ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپک کھیلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی شرکت کا موضوع سرفہرست ہے تاہم ان مذاکرات میں ہر سطح پر کشیدگی کم کئے جانے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مذاکرات کے اس عمل کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے این، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

دونوں کوریاؤں میں اتحاد سے متعلق جنوبی کوریا کے وزیر چوم یونگ گیون نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم جزیرہ نمائے کوریا کے بحران میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان مذاکرات میں اس سلسلے میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ دسمبر دو ہزار پندرہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلے براہ راست مذاکرات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169