اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : tasnimnews.com
اتوار

17 دسمبر 2017

6:43:28 PM
872983

انڈونیشیا کے علماء کا عوام سے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع فیصلہ کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے پر امن احتجاج کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع فیصلہ کیخلاف جہاں انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اس ملک کے علماء نے عوام سے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع فیصلہ کیخلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے پر امن احتجاج کیا۔

اس موقع پرانڈونیشیا کے علماء نے عوام سے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف اقوام عالم میں شدید غصہ کہ لہر برقرار ہے ۔ انڈونیشیا میں ہزاروں افراد احتجاج کیلئے جکارتہ اسکوائر پہنچ گئے۔

انڈونیشن علماء نے اقوام عالم سے ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلہ کو مسترد کرنے اور عوام سے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔

دوسری طرف فلسطین میں احتجاج میں صیہونی جارحیت کا نشانہ بننے والے چاروں فلسطنیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید فلسطینویں میں دونوں ٹانگوں سے معذور ابراہیم بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲