اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : dawnnews
جمعرات

7 دسمبر 2017

9:47:47 AM
871408

شمالی کوریا نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں، امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں، امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔ وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔ امریکہ نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی جوہری قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔

........

/169