اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
بدھ

29 نومبر 2017

9:47:46 AM
869793

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ اس کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا اوراس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جب کہ میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے تاہم میزائل فائر کرنے پر صورتحال دیکھ رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست امریکا اور جاپان نے کی تھی۔ اقوام متحدہ کے اطالوی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔

واضح رہے کہ دو ماہ کی خاموشی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا پھر تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل ایک ہزار کلو میٹر دور بحیرۂ جاپان میں گرا، جو پیانگ یانگ کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنے والا میزائل ہے۔ امریکا نے ایک ہفتے پہلے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی پشت پناہ ریاست قرار دیا تھا۔

.......

/169