اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irna.ir
منگل

28 نومبر 2017

5:31:10 PM
869698

چین اور ایران کے تعلقات کا نیا دور شروع

چین اور دوسرے ممالک کے دوستی فورم کی نائب سربراہ 'لین یی' نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی تعلقات ایک جدید دور میں داخل ہورہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین اور دوسرے ممالک کے دوستی فورم کی نائب سربراہ 'لین یی' نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی تعلقات ایک جدید دور میں داخل ہورہے ہیں.
يہ بات انہوں نے 8 ويں چين ايران دوستي فورم كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك قديم زمانے ميں شاہراہ ريشم كے ذريعہ ايك دوسرے سے تجارتي اور عوامي روابط ركھتے تھے جو عصر جديد ميں جديد شاہراہ ريشم كي بحالي كي صورت ميں دونوں ممالك كے عوام ايك دوسرے كے مزيد قريب آئيں گے.
دونوں ممالك كے تاريخي اور ثفافتي روابط كي اہميت بتاتے ہوئے انہوں نے كہا كہ چين ايران دوستي فورم دونوں ممالك كے دوستي كو مزيد تقويت پہنچانے ميں اہم كردار ادا كرسكتي ہے.
انہوں نے كہا كہ ہم اس پليٹ فارم سے اعلان كريں گے كہ ہماري دوستي بے مثال ہے جس كي ہم قدر كي نگاہ سے ديكھتے ہيں.
اس اجلاس ميں ايران كے نائب وزيرثقافت اور دوسرے سفارتكار موجود تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲