اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : shafaqna
پیر

13 نومبر 2017

11:23:58 AM
866544

فلپائن میں آسیان تنظیم کے رکن ممالک کا اجلاس شروع

فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جبکہ فلپائن عوام نے اجلاس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں فلپائنی صدرنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں ۔ علاقےمیں بحری قزاقوں کی کارروائی نے خطے کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
آسیان اجلاس میں آسیان کے 10رکن ملکوں کے علاوہ امریکہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ،روس اور کینیڈا کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں ۔ آسیان اجلاس سے پہلے فلپائن کے صدر نے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر فلپائن کے عوام نے آسیان رہنماؤں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169