اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

12 نومبر 2017

5:14:49 PM
866431

1439 کے اربعین مارچ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی ثقافتی سرگرمیاں اختتام پذیر+ تصاویر

کربلا میں اس سال اربعین کے ایام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے لگائے گئے ثقافتی موکب کی سرگرمیاں آج اپنے اختتام کو پہنچیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں اس سال اربعین کے ایام میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے لگائے گئے ثقافتی موکب کی سرگرمیاں آج اپنے اختتام کو پہنچیں۔
یہ موکب کہ جو کربلا کے التربیہ اسکوائر پر لگایا گیا تھا اس میں ۲۲ صفر بروز سنیچر تک زوار کے درمیان ثقافتی مواد تقسیم کیا گیا۔
اس موکب میں اسمبلی کی ڈیجیٹل کتابیں، مختلف موضوعات پر بروشرز اور احادیث کے بینرز تقسیم کئے گئے جبکہ فری انٹرنٹ کی سروس اور طبی خدمات بھی اس موکب کی جملہ سرگرمیوں میں شامل تھیں۔
اس کے علاوہ، عراق کے دوسرے علاقوں میں بھی اسمبلی کی جانب سے ثقافتی موکب لگائے گئے۔
  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲