اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irna.ir
منگل

7 نومبر 2017

5:00:42 PM
865306

ایران نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت پر زور دیا ہے: ملائیشیا‏ئی عہدیدار

ملائیشیاء کی عالمی مسلم علماء یونین کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور اس ملک کی آزادی پر زور دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیاء کی عالمی مسلم علماء یونین کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور اس ملک کی آزادی پر زور دیا ہے مگر ابھی صورتحال میں بعض عرب ممالک ایران مخالف اقدامات اٹھاکر ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کرتے ہیں.

يہ بات 'احد آونگ' نے منگل كے روز ارنا كي نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ بعض عرب ممالك كي جانب سے ناجائز صہيوني رياست كي حمايت اور ان كے ايران مخالف اقدامات علاقے ميں تنازعات كا باعث بنتا ہے جو ايراني آٹھ سالہ تحميلي جنگ ان ميں سے ايك تھا.

آونگ نے كہا كہ دشمنوں كي جانب سے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنا اور صہيونيوں كي حمايت كے لئے سازشيں جاري ہے اسي لئے تمام اسلامي دنيا كو فلسطين كي آزادي اور ناجائز صہيوني رياست كي شكست كے لئے بھرپور كوششيں كرنا چاہيئے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اگر مسلمانوں كے درميان باہمي اتحاد قائم نہ ہوئے تو دشمن اس موقع سے اپنے مفادات كے لئے استعمال كرے گا.

انہوں نے مزيد كہا كہ جبكہ ناجائز صہيوني رياست فلسطين كے خلاف اپنے وحشيانہ اقدامات كو جاري ركھتا ہے بعض عرب ممالك ان كے اقدامات كو منظور اور ان كي حمايت كر رہے ہيں.

انہوں نے بتايا كہ اسرائيليوں نے برطانيہ اور امريكہ كي حمايت كے ذريعہ مشرق وسطي ميں داخل اور اپنے جرائم كا آغاز كر كے فلسطيني مظلوم قوم كے قتل عام كيا.

ملائيشيائي عہديدار نے كہا كہ ہم جانتے ہيں كہ سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات امريكہ كي حمايت اور فلسطينيوں كے باہر نكلنے پر اتفاق كرتے ہيں اسي لئے تمام مسلمانوں كو فلسطيني قوم كي آزادي كے لئے ناجائز صہيوني رياست سے مقابلہ كرنا چاہيئے.

انہوں نے فلسطين كي آزادي ميں ميڈيا كے اہم كردار پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم مسئلہ فلسطين كي روشني اور ناجائز صہيوني رياست كے وحشيانہ اقدامات ديكھانے كے لئے ميڈيا كے كردار ادا كرنے كے خواہاں ہيں.

ملائيشياء كي عالمي علماء كي يونين كے ڈپٹي نے كہا كہ ابھي صورتحال ميں مشرق وسطي ميں بعض عرب ممالك بالخصوص مصر اور سعودي عرب ناجائز صہيوني رياست كے ساتھ اچھے تعلقات قائم كرتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲