اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تسنیم نیوز
جمعہ

27 اکتوبر 2017

5:39:30 PM
862928

روس کا بارہ ایٹمی ہتھیار لیجانے والے "شیطان-2" بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ "شیطان-2" بیلسٹک میزائل ہیرو شیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بموں سے دو ہزارگنا زیادہ تباہ کن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ "شیطان-2" بیلسٹک میزائل ہیرو شیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بموں سے دو ہزارگنا زیادہ تباہ کن ہے۔

بین البراعظمی میزائل آرایس28سرمٹ نے5ہزار793کلومیٹر پر ہدف کو نشانہ بنایا۔روسی فوج کا کہناہےکہ نیا میزائل کسی بھی دفاعی صلاحیت کونقصان پہنچا کر پورے ملک کو تباہ کرسکتا ہے۔

روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ نیا میزائل 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے اور اس نے تربیتی مشقوں کے دوران تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

روس کی جنگی مشقوں پر نیٹو کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے کہاہےکہ زاپاد مشقوں کی نوعیت کےبارےمیں روس نے نیٹو کو گمراہ کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سطان دوم نامی بیلسٹک میزائل پورے برطانیہ کو ایک ہی حملے میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے شیطان دوم میزائل امریکا کی ریاست ٹیکساس کو بھی ایک ہی حملےمیں نیست ونابودکردےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲