اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irna.ir
ہفتہ

21 اکتوبر 2017

2:17:18 PM
861719

ماسکو عالمی کانفرنس میں شریک 40 ممالک کے مندوبین نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا

روس کے دارالحکومت میں منعقدہ تخفیف جوہری ہتھیاروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک 40 ممالک کے نمائندوں بشمول یورپی یونین کی نمائندہ نے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے دارالحکومت میں منعقدہ تخفیف جوہری ہتھیاروں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک 40 ممالک کے نمائندوں بشمول یورپی یونین کی نمائندہ نے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، ماسکو کی عالمی کانفرنس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور 'سید عباس عراقچی' اور روس میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' شریک ہیں.

اس موقع پر یورپی یونین پالیسی چیف کی معاون 'ہلگا اشمیت' نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے حق میں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایران نے اپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا ہے لہذا اس معاہدے کا تحفظ ناگزیر ہے.

امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ 'وینڈی شرمن' نے بھی کہا کہ امریکہ میں دو تھائی عوام بالخصوص ریپبلکنز بھی ایران جوہری معاہدے کے حمایتی ہیں.

نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقی' نے اپنی تقریر میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے منفی بیانات کے خلاف عالمی اتفاق رائے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو سال طویل مذاکرات کے بعد جوہری معاہدہ سامنے آیا اور اگر اسے ختم کردیا جائے تو خطے کی صورتحال پیچیدہ ہوگی.

روس کی توانائی اور سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ جو ماسکو عالمی کانفرنس کے میزبان بھی ہیں، نےاس موقع پر کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ نہ ہوتا تو اب تک مذاکرات چل رہے ہوتے.

ان کے مطابق، جوہری معاہدہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو حل کرنے کی روشن مثال ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲