اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
منگل

17 اکتوبر 2017

3:32:34 PM
860903

ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی تازہ ترین فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی تازہ ترین فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیرکیم ان ریونگ نے کہا ہے کہ 1970 سے لیکر اب تک ان کے ملک کو امریکہ کی طرف سے براہ راست ایٹمی خطرات کا سامنا رہا ہے لہذا ان کے ملک کو قومی اور ملکی دفاع کے لئے ایٹمی ہتھیار رکھنے کا حق ہے۔اس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں اعلانیہ طور پر شمالی کوریا کو نابود کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں لہذا امریکہ کی طرف سے اعلانیہ خطرات کے پیش نظر شمالی کوریا کا اپنے دفاع کے لئے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہونا ضروری ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیوں کے پیش نظر ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے۔

.......

/169