اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : dawn
منگل

17 اکتوبر 2017

3:27:14 PM
860900

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک مشرقی امریکہ کو نشانہ بنانے والا میزائل نہ بنا لے تب تک امریکہ سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ایک اہلکار نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا جب تک مشرقی امریکہ کو نشانہ بنانے والا میزائل کو نہ بنا لے تب تک امریکہ سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
شمالی کوریا کے اس اہلکار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سفارتی گفتگو کے حق میں ہے لیکن ایسی سفارت کاری سے کوئی فائدہ نہین جس سے قومی اور ملکی مفادات کو تحفظ فراہم نہ ہو۔ اس نے کہا کہ شمالی کوریا اس ہدف تک دو مرحلوں میں پہنچ جائےگا۔

.......

/169