اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

2 اکتوبر 2017

6:23:14 AM
857694

مجلس عزاء سید الشہداء امام حسین (ع) میں صدر حسن روحانی کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم عاشور کے موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم عاشور کے موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا میں شرکت کی۔ صدر حسن روحانی نے ماتمی انجمنوں کے ہمراہ سینہ زنی اور ماتم بھی کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اس موقع پر شاہ عبدالعظیم ، امامزادہ حمزہ اور امامزادہ طاہر کے مزارات کی زیارت بھی کی ۔ اس موقع پر شاہ عبدالعظیم کے روضہ مبارک کے متولی آیت اللہ رے شہری کے علاوہ بعض وزراء اور تہران کے گورنر بھی صدر حسن روحانی کے ہمراہ تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169