اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

28 ستمبر 2017

1:53:25 PM
856993

پاراچنار، مرکزی مجلس عزاء میں پاک فوج کے بریگیڈئیر، پولیٹیکل حکام اور اہلسنت کے عمائدین شریک

پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں پاک فوج کے اعلی عہدیدار، پولیٹیکل حکام اور اہلسنت کے عمائدین نے چھٹے محرم الحرام کے مجلس میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں پاک فوج کے اعلی عہدیدار، پولیٹیکل حکام اور اہلسنت کے عمائدین نے چھٹے محرم الحرام کے مجلس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق آج پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں چھٹے محرم الحرام کی مجلس میں پاک فوج کے برگیڈیر جناب آختر علیم خان، پولیٹیکل ایجنٹ کرم بصیر خان، اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سمیت کرم ایجنسی کے آہلسنت مشران نے بھی شرکت کی۔ پاک فوج کے نگرانی میں بریگیڈئیر، پولیٹیکل حکام اور اہلسنت عمائدین نے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے مجلس عزا میں شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ کے سیکرٹری اور دیگر عمائدین نے خوش آمدید کہہ کر استقبال کیا۔ انکے آمد پر پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں موجود عزاداروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اور پاک فوج کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اہل ممبر عالم دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم مہینہ تمام عالم اسلام کیلئے نجات کا مہینہ ہے اور سید الشہداء کی قربانی اسلام کی سربلندی اور اسلام کی بقاء کیلئے تھا۔ سید الشہداء تمام عالم بشریت کیلئے امن و آشتی کا پیغام دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲