اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

25 ستمبر 2017

8:11:58 PM
856422

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جلوس ہائے عزاءکی برآمدگی کا آغاز

ہمدانیہ کالونی بمنہ اور سعدہ کدل سرینگر میں علم شریف کے جلوس برآمد

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مشتہر شدہ محرم پروگرام کے تحت وادی کے طول و عرض میں جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا آغاز ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مشتہر شدہ محرم پروگرام کے تحت وادی کے طول و عرض میں جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں دوسری محرم کو کئی مقامات پر علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ۔ تیسری محرم کو ہمدانیہ کالونی بمنہ اور سعدہ کدل سرینگر میں علم شریف کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔جلوس ہائے عزا کے دوران مرثیہ اور نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف خطوں میں ظلم و بربریت کے شکار مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں گئی۔ ہمدانیہ کالونی بمنہ میں جلوس علم شریف سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید عقیل الموسوی الصفوی نے معرکہ کربلا کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے امام عالیمقام اور ان کے اصحاب و انصار کی عظیم قربانیوں کو عقیدت کا خراج نذر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲