اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : shafaqna
اتوار

24 ستمبر 2017

7:10:22 AM
856039

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا خطاب

امریکی صدر ذہنی مریض ہے

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ان فٹ اور بیمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کش مشن پر گامزن ہے جبکہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ملک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر ان فٹ اور بیمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود کش مشن پر گامزن ہے جبکہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ملک ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار ریاست ہے اور وہ اپنی جوہری صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا خواہش مند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں، وہ طاقت کے نشے میں ہیں، امریکہ کے خطرے کی وجہ سے ہی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار بنانے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو بہت جلد حتمی شکل دینے والا ہے۔ ری یونگ نے کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا اور اس کے اتحادیوں پر پابندیاں عائد کیں لیکن ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سوچ انتہائی احمقانہ ہے کہ پابندیوں سے شمالی کوریا کو اس کے مشن سے روکا جاسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوممالک امریکہ کے ساتھ نہیں ہیں انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، شمالی کوریا ان ممالک کو کوئی نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہائیڈروجن بم سمیت جوہری ہتھیاروں کے اہداف تقریباً حاصل کرچکا ہے البتہ یہ ہتھیار جنگ کو روکنے اور ملک کے دفاع کے لیے ہیں، امریکہ اور اس کے شراکت داروں کو شمالی کوریا کو دھمکانے سے قبل دو بار سوچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169