اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعرات

14 ستمبر 2017

6:13:03 PM
854238

کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلباء سمیت 25 افراد جاں بحق

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلباء سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسکول میں آگ لگنے سے طلباء سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔ ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں ۔

ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں اورلاشوں کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲