اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
منگل

15 اگست 2017

1:37:57 PM
848412

نیوزی لینڈ اقتصادی اور تجارتی میدان میں ایران کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے پرعزم

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے 2016 میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے عزم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے 2016 میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے عزم کیا ہے اور اس مقصد کے لئے نیوزی لینڈ نے ایران کے لئے اپنے نئے سفیر کو بھی مقرر کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق 'جیری براولی' نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1975 سے اب تک ایران میں ہمارا سفارتخانہ قائم ہے جبکہ موجودہ دور میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیوزی لینڈ نے 'ہمیش میک ماسٹر' کو ایران کے لئے اپنے نئے سفیر مقرر کردیا ہے جس کا ایک اہم مقصد دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عمل کو تیز کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی توسیع دینے کے اہم مواقع موجود ہے اور نیوزی لینڈ کے نئے سفیر اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکے گا.

تفصیلات کے مطابق 2004 میں مکمستر اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات نیوزی لینڈ کا سفیر تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲