اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
اتوار

6 اگست 2017

12:36:33 PM
846508

جاپان پر امریکی ایٹمی بمباری کی برسی

ہیروشیما پر امریکا کی ایٹمی بمباری کی برسی پر جاپان کے وزیر اعظم نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کی بہترویں برسی پر ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے اورملک کے دیگر اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ،امریکا کے ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ہیروشیما پر امریکا کی ایٹمی بمباری کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ دہرایا۔
واضح رہے کہ امریکا نے دوسری جنگ عظیم میں چھے اگست انیس سو پینتالیس کو ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا۔ ہیروشیما پر امریکا کی ایٹمی بمباری میں پہلے ہی مرحلے میں نوے ہزار بے گناہ شہری لقمہ اجل بن گئے اور پھر ہیروشیما پر امریکا کی وحشیانہ ایٹمی بمباری میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہوگئی۔
امریکانے ہیروشیما پر ایٹمی بمباری کے تیسرے دن، نو اگست کو جاپان کے ایک اور شہر ناگاساکی پر بھی ایٹمی بمباری کردی جس میں اسی ہزار افراد مارے گئے تھے۔

.......

/169