اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تسنیم نیوز
ہفتہ

5 اگست 2017

1:18:02 PM
846307

روس دھشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا تعاون نہیں کر سکتا

روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا مبہم ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی پابندیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا مبہم ہوگا۔

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کیخلاف تازہ امریکی پابندیوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن اور ماسکو کا تعاون مبہم نظر آتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے عہدے دار ایلیا روگاچوف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ باہمی تعاون بڑھائیں گے لیکن ان  کے دعوے عملی نہیں ہیں۔ وقت گزرتا جا رہا ہے لیکن امریکہ کے حالیہ اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان موجود اختلافات کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف روس اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاہمت موجود تھی اور دونوں فریق شام میں امن زون کے قیام کو لے کر آگے بڑھ رہے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر پابندی لگانے والے قانون پر دستخط کر دئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲