اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irna.ir
بدھ

2 اگست 2017

2:09:56 PM
845708

ایران اور روس پر حالیہ پابندیوں سے امریکہ مزید تنہا ہوگا: ایلچی پوٹن

روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے امور مشرق وسطی نے نئی امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف حالیہ پابندیوں سے امریکہ دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے امور مشرق وسطی نے نئی امریکی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف حالیہ پابندیوں سے امریکہ دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوگا.

ان خیالات کا اظہار 'میخائیل بگدونوف' نے گزشتہ روز ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' کے ساتھ مذاکرات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس دو طاقتور علاقائی اتحادی شام کی کامیابی کے لئے باہمی تعاون کو جاری رہوں گے.

بوگدانف نے تہران اور ماسکو کے خلاف حالیہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایسی نئی پابندیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس ملک کے الگ تھلگ ہونے کا باعث بنے گا اور روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات تباہ ہوسکتا ہے.

جابری انصاری اور بوگدانف نے اپنے چار گھنٹے مذاکرات میں تازہ ترین علاقائی تبدیلیاں، شامی مسائل کا جائزہ لینا اور دوطرفہ باہمی تعاون کی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کیا.

منعقدہ نشست میں فریقین نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مسائل سمیت شام، یمن، لیبیا، عراق، عراقی کردستان، فلسطین، قطر اور سعودی عرب کے درمیان بحران، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی امن مذاکرات، شامی عوام کی انسانی ضروریات اور اس ملک کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق قریب مستقبل میں ایران، روس اور ترکی کے وفدوں کی موجودگی میں شامی امن زون کی تشکیل پر نیا مذاکرات ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد ہوجائے گا.

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' اپنے دو روزہ ماسکو کے دورے میں نائب روسی وزیر دفاع 'الکساندر فومین' اور روسی دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲