اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
جمعہ

28 جولائی 2017

11:58:41 AM
844651

بیجنگ میں برکس گروپ کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کا اجلاس شروع

برکس گروپ کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کا ساتواں اجلاس جمعے سے بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی قومی سلامتی کے مشیر نے برکس گروپ کے سیکورٹی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان سائبر سیکورٹی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس اجلاس میں، برازیل، روس، ھندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلی سیکورٹی عہدیدار بھی موجود ہیں ۔ اجلاس میں بریکس کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو رواں سال کے موسم خزاں میں متوقع ہے۔
ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اجلاس سے قبل اپنے چینی ہم منصب یانگ جی چی سے ملاقات کی ہے تاہم اس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب، چین اور ہندوستان کے درمیان سکم دوکلم کے سرحدی معاملے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد ہندوستان نے چین کے ساتھ ملنے والی مذکورہ سرحد پر تین ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔

.......

/169