اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعرات

27 جولائی 2017

9:49:33 AM
844491

امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر روس کا رد عمل

فرانسیسی حکومت نے امریکہ کی جانب سے ایران اور روس کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں ان پابندیوں کے یورپ میں نفاذ پرانتباہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی حکومت نے امریکہ کی جانب سے ایران اور روس کے خلاف عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر اپنے ردعمل میں ان پابندیوں کے یورپ میں نفاذ پرانتباہ کیا ہے۔

فرانسیسی ترجمان دفترخارجہ رومن نڈال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے بل منظور ہونے کے حوالے سے عالمی ادارے بشمول یورپی یونین کے کمیشن اور یورپی ممالک کو بات چیت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی پابندیوں کے بل کے تحت ممکنہ طور پر بعض یورپی شخصیات اور کمپنیاں متاثر ہوسکتی ہیں جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

فرانسیسی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی نئی پابندیاں جغرافیائی حدود سے تجاوز کرتی ہیں لہذا یہ عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایران سمیت شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تاہم امریکی سینیٹ نے اب تک مذکورہ بل کی منظوری نہیں دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲