اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : express
پیر

3 جولائی 2017

8:27:54 PM
840266

جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل کی تنصیب پر چین کا اعتراض

چین کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب سے جزیرہ نمائے کوریا اور پورے علاقے کی سیکورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ نے اپنے دورہ ماسکو سے قبل کہا کہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل کی تنصیب سے شمالی کوریا کو غیر مسلح کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے روس اور چین سمیت علاقے کے تمام لوگوں کی سیکورٹی خطرے میں پڑ جائے گی اور یہ علاقے کے توازن کو بگاڑنے کے لئے انجام پانے والا اقدام ہے-

چین کے صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے نہ صرف علاقے میں امن و استحکام قائم ہونے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے مزید کشیدگی بھی پیدا ہو گی-

شی جین پینگ نے ایک بار پھر واشنگٹن اور سیئول سے اپیل کی کہ وہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم نصب کرنے کا ارادہ ترک کر دے-

روس نے بھی تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل ماسکو کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اسی وجہ سے روس، جاپان کے ساتھ متنازعہ جزیرے کوریل میں اپنے میزائل نصب کر سکتا ہے-

.......

/169