اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
جمعرات

29 جون 2017

12:08:02 PM
839453

ماسکو کی جانب سے واشنگٹن کو انتباہ

روس نے کہا ہے کہ امریکہ میں روس کے سفارتی مقامات کو بند کرنے کے سلسلے میں مناسب اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے کہا ہے کہ امریکہ میں روس کے سفارتی مقامات کو بند کرنے کے سلسلے میں مناسب اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ میں روس کے سفارتی مقامات کو سیل کئے جانے کا منھ توڑ اور مناسب جواب دیا جائے گا اور اس کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے-

زاخارووا نے دسمبر دو ہزار سولہ سے اب تک  نیویارک اور واشنگٹن میں روس کی دو سفارتی عمارتوں کو سیل کر دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ، صرف وزارت خارجہ میں حل نہیں ہو گا بلکہ روس کی جانب سے بھی اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا-

یہ انتباہ ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ، جرمنی کے شہر ہامبورگ میں گروپ بیس کے ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلی بار ملاقات کریں گے-   

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲